کریم کوویڈ19حفاظتی اقدامات کی مصنوعات کا بلاگ صفحہ۔صارفین

جیسا کی نقل و حرکت کی پابندیوں میں نرمی آئی ہے اور ہم اس کو خوش آمدید کہتے ہیں،ہم آپ کو یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ آپ کو محفوظ خدمات کی فراہمی کےلئے کریم کی جانب سے اعلیٰ معیار کے بہترین حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان ہدایات پر عملدر آمد مسافروں اور کیپٹن دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے ضروری ہے ۔

 

 

 

 

ماسک اور پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ (پی پی ای) 

ہمارے آس پاس کے ہر فرد کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے تمام مسافروں کےلئے دوران سفر منہ ڈھانپ کر رکھنایا چہرے پر ماسک پہننا ضروری ہے ۔ہم نے اپنے کیپٹن کےلئے بھی ماسک کو لازم قرار دیا ہے ،مزید بر آںہم سفر کے دوران دوسرے پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ جیسا کہ ڈسپوزیبل دستانوں کے استعمال کا بھی مشورہ دیتے ہیں۔

 

 

 

مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش

کیپٹن اور آپ کے درمیان مزید فاصلے کو برقرار رکھنے کےلئے ہم مسافروں کو عقبی نشست پر بیٹھنے اور مقامی قانون کے مطابق محدود افراد کے ساتھ سفر کےلئے کہہ رہے ہیں۔

 

 

 

کیپٹن کی ذاتی تصدیق و صفائی

 ہمارے کیپٹن حفاظت کے اعلیٰ معیارات کی تعمیل کےلئے تربیت یافتہ ہیں۔آن لائن جانے سے قبل وہ اس بات کی تصدیق کرینگے کہ انہوں نے ماسک پہنا ہوا ہے اور وہ مکمل صحت مند ہیں،اور کام کے آغاز سے قبل انہوںنے اپنی گاڑی/ڈلیوری سواری کو ڈس انفیکٹ کیا ہوا ہے اور موجود سامان کی اچھی طرح صفائی کی گئی ہے ۔ہم نے کیپٹن کو ہدایت کررکھی ہے کہ سفر سے قبل گاڑی کو ہوادار رکھا جائے ،اس سے گاڑی میںتازہ ہوا کے گذرنے میں مدد ملے گی ۔

 

 

 

 

حفظان صحت کے معیارات پر کیپٹن کی ریٹنگ 

اپنے کیپٹن کو ریٹنگ دیتے وقت اب آپ خاص طور پر صحت و حفظان صحت سے متعلق کسی بھی ایسی تشویش سے متعلق بھی اپنی آراءدے سکتے ہیںجس سے آپ خوش نہ ہوں،یہ ہمیںہماری سروس کو بہتر بنانے اور اعلیٰ حفاظتی معیارات برقرار رکھنے کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

 

 

 

 

کیش لیس اور کانٹیکٹ فری 

ہم مسافروںکی جانب سے کریڈٹ و ڈیبیٹ کارڈز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرتے ہیںتا کہ وہ کیش کے بغیر تجربے سے لطف اندوز ہوسکیں،مزید بر آںہم سفر کے دوران کیپٹن اور مسافروں کے درمیان کسی بھی قسم کے جسمانی رابطہ سے گریز کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

 

 

 

لچکدار منسوخی    (Flexible cancellations) 

محدود مدت کےلئے ہم کیپٹن کے ماسک نہ پہنے ہونے کی صورت میں بناءکسی منسوخی کے جرمانے کے مسافروں کو رائیڈ منسوخ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں۔ آپ کنٹیکٹ لیس ڈلیوریوں کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔