عنوان: مشکل وقت میں ہمارے کپتانوں کے لئے کریم بننا

ہمارے کپتان ہمارا فخر ہیں اور وہ کریم کے دل میں رہتے ہیں-  ہم ان مشکل اوقات میں اپنے کسٹمرز اورکمیونٹی کے لئے آپ کی بے لوث خدمات کی قدر کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اپنے پیاروں کی ضرورتیں پوری کرنے کے لئے اکیلے ذرائع آمدنی کے طور پر کریم پر انحصار کرتے ہیں، اور ہم ہمیشہ ضرورت کے وقت آپ اور آپ کے گھر والوں کی مدد کے  لئے حاضر ہیں۔

اسی لئے ہم COVID-19 کی تشخیص کرنے والے کسی بھی کیریم کپتان یا جسے پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعہ انفرادی طور پر قرنطین میں رکھا گیا ہو،  14 دن تک سک لیو کی مالی مدد فراہم کررہے ہیں۔ 

کریم آپ کا ساتھ دینے کے لئے ہمیشہ حاضرہے۔

 

کریم سک لیو پالیسی- FAQ

 

  • کریم کی سک لیو پالیسی کیا ہیں؟

اگر آپ COVID-19 کی تشخیص کر رہے ہیں یا کسی  پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے متابق آپ کو الگ رہنے کے لئے کہا گیا ہے تو، کریم آپ کو 14 دن کی مالی مدد فراہم کرے گا۔

ہمیں احساس ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ آگے بھی یہ اسی طرح جاری رہیں گے۔ 

اس لیے حالات کو مدے نظر رکھتے ہوئے، یہ پالیسی 15 اپریل، 2020 ء تک موثر رہے گی، جب تک کریم ان صورتحال کا دوبارہ جائزہ نہ لیلے۔

 

  • کپتان کے لئے مالی مدد حاصل کرنے کا کیا ذریا ہے؟
  • سک لیوکی پالیسی کا اطلاق تمام کریم کپتانوں پر ہے (رایڈہیل اور

 کھانا یا اشیاء فراہم کرنے والے کپتان)۔

  • آپ 25 فروری 2020 سے پہلے کیریم کے ساتھ کم از کم 1 ٹرپ کر چکے ہوں گے۔

 مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی صورتحال کی صورت میں آٴپ اہل ہیں:

  • پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے متابق آپ کو باضابطہ طور پر COVID-19 کی تشخیص ہو؛
  • پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعہ آپ کو قرنطین میں رکھا گیا ہو؛
  • پبلک ہیلتھ اتھارٹی یا لائسنس یافتہ میڈیکل فراہم کنندہ کے ذریعہ آپ کو ذاتی طور پر COVID-19 پھیلنے کے خطرے کی وجہ سے الگ رہنے کے لئے کہا گیا ہو۔
  •  پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کہ آپ کو COVID-19 کی تشخیص ہوئی ہے یا آپ اک ایسے شکس سے رابطے میں رہے ہیں جسے COVID-19 کی تشخیص تھی، اس صورت میں آپ کے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر کریم کے ذریعہ معطل کردیا گیا ہو۔

 

  • کیریم سک لیو کے لئے کتنی مالی مدد فراہم کرے گا؟

کپتانوں کو 14 دن تک مالی تعاون ملے گا ، اور یہ پچھلے چھ مہینوں میں ہر کپتان کی اوسط آمدنی پر مبنی ہوگا۔  اگرآپ چھ ماہ سے کم عرصہ تک کپتان رہے ہیں ، آپ کی اوسط آمدنی اس بات پر منحصر ہوگی کہ آپ نے اپنے پہلے سفر اور 25 مارچ 2020 کے درمیان کتنا کمایا۔

 

  • کپتان سک لیو پالیسی کے لئے کیسے دعوا کرے گا؟

برائےکرم کپتان ایپ کے ذریعہ مندرجہ ذیل تریکے سے اپنا دعوی پیش کریں:

کپتان ایپ> مین مینو> سپورٹ> ذاتی حفاظت> ادائیگی کی چھٹی کی درخواست – COVID> براہ کرم اپنی درخواست 14 دن کی تنخواہ کی چھٹی کے ساتھ منسلک دستاویزات کے ساتھ جمع کروائیں۔

 

  • آپ کو اپنی سک لیو کی درخواست پر کارروائی کرنے کے لئے کریم کو کیا  دستاویزات فراہم کرنے ہونگے؟
  1. آپ کی قومی شناختی تصویر (سامنے اور پیچھے سے)
  2. COVID-19 کی تشخیص کے ساتھ لائسنس یافتہ میڈیکل فراہم کنندہ یا پبلک ہیلتھ اتھارٹی کے دستاویزات یا،
  3. ایک لائسنس یافتہ میڈیکل فراہم کنندہ یا پبلک ہیلتھ اتھارٹی کا ایک آرڈر جس میں آپ کو COVID-19 پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے خود کو الگ کرلینے کا کہا گیا ہو۔ دستاویزات میں خاص طور پر COVID-19 پھیلنے کے آپ کے انفرادی خطرے کا ذکر ہونا چاہیے ہے۔

*اگر پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے کریم کو براہ راست مطلع کیا کہ ہمارے ایک کپتان کو COVID-19 کی تشخیص ہوچکی ہے یا اسے وائرس کا خطرہ لاحق ہے تو،  ہم سک لیو کے مالی تعاون پروگرام میں اندراج کرکے خود بخود کپتان کی حمایت کریں گے۔

 

  1. کپتان سک لیو کی مالی مدد کب حاصل کر سکتے ہیں؟

ہماری اہلیت کی تصدیق کے بعد، آپ کو 7 کاروباری دنوں کے اندر اپنے کیپٹن والیٹ میں سک لیو کی مالی مدد مل جائے گی۔ ہماری پوری کوشیش رہے گی کہ ہمارے کپتانوں کو جلد سے جلد مدد مل جائے۔

 

  1. کپتانوں کوسک لیو کے لئے کتنی دفہ درج کرنا ہے؟

آپ اپنی تشخیص کی تاریخ کے بعد یا جب آپ کی قرنطین عمل میں آئی اس تاریخ کے 30 دن تک مالی مدد کے لئے دعوی دائر کرسکیں گے۔

 

  1. ان کپتانوں کے ساتھ کیا ہوگا جوسک لیو کی مالی مدد کے اہل ہیں؟

اگر آپ مالی اعانت کے اہل ہیں تو، کریم  آپ کی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ، 14 دن کی مدت میں آپ کے اکاؤنٹ کو عارضی طور پر بلاک کر دے گا۔ COVID-19 کو دوسروں تک پھیلانے کے خطرے کو محدود کرنے کے لیے، آپ سواریوں یا ڈلیوری کو مکمل کرنے سے قاصر ہوں گے۔  آپ کو پی ایچ او (فزیشن – ہسپتال ارگنزیشن) کے ذریعے کلیئر کرنے کے بعد آپ کا کپتان اکاؤنٹ دوبارہ بحال ہوجائے گا۔ 

 

  1. اس مالی اعانت کی پالیسی کی مدت کتنی ہے؟

یہ پالیسی 30 اپریل 2020 تک موثر ہے ، جب تک صورتحال کا دوبارہ جائزہ نہ لے لیا جائے۔